تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
8 جون 2011
وقت اشاعت: 18:42

مغوی بینکاروں کی کندھ کوٹ میں موجودگی کی اطلاع پر آپریشن

اے آر وائی - کراچی : کراچی سے اغوا ہونے والے تین مغوی بینکاروں کی کندھ کوٹ کے علاقے خیرشاہ میں موجودگی کی اطلاع پر کراچی اور کشمور پولیس نے مشترکہ آپریشن کیا۔



پولیس کی بھاری نفری نے بکتر بند گاڑیوں کے ساتھ علاقے کا گھیراؤ کیا۔ اس دوران آپریشن میں بیس سے زائد افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔



ڈی پی او کشمور اور کراچی اینٹی وائلنٹ کرائمز سیل کے انچارج نے میڈیا کو آپریشن کے حوالے سے اپنا موقف دینے سے انکار کردیا جبکہ گرفتار افراد کو پولیس اور رینجرز نے نامعلوم مقامات پر منتقل کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔ پولیس ابھی تک کراچی سے اغوا ہونے والے تینوں مغوی کو بازیاب کرانے میں ناکام ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.