8 جون 2011
وقت اشاعت: 19:26
سمندری طوفان سے متعلق محکموں سے رابطہ میں ہیں ، شرجیل میمن
اے آر وائی - کراچی : وزیراطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا ہےکہ سمندری طوفان کے حوالے سے متعلقہ محکموں سے رابطے میں ہیں اور اس ضمن میں چوکنا ہیں .
سندھ اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے انھوں نے کہاکہ سمندری طوفان کے حوالے سے حکومت عوام میں خوف وہراس پیدا کرنا نہیں چاہتی ۔بندوں کی مرمت کاپچانوے فیصدکام مکمل ہوگیاہے ۔ان کا کہنا تھاکہ سندھ اسمبلی کا بجٹ دوروز میں پیش کیاجارہے۔