8 جون 2011
وقت اشاعت: 19:58
سیلاب کا خطرہ:دریائے راوی کے کنارے علاقہ خالی کرنے کا حکم
اے آر وائی - لاہور : سیلاب کے پیش نظر دریائے راوی کے کنارے آباد جھونپڑیوں کے مکینوں منتقلی کے احکامات دیدئے گئے ہیں جبکہ مکینوں کا کہنا ہے کہ انہیں متبادل جگہ فراہم کی جائے ۔
لاہور میں راوی کنارے بسنے والے تین ہزار سے زائد مکینوں کو گزشتہ روز سیلاب کے خطرے کے پیش نظر جھونپڑیاں خالی کرنے کا حکومتی حکومتی حکم نامہ سنایا گیا۔
اس فیصلہ کے خلاف مکینوں نےاحتجاج کرتے ہوئے حکومت سے اپیل کی ہے کہ ان کے سر سے چھت نہ چھینی جائے۔ اگر سیلاب کے خطرے کے پیش نظر ان کو یہاں سے منتقل کیا جانا ضروری ہے تو ان کی رہائش کا متبادل انتظام بھی کیا جائے۔