8 جون 2011
وقت اشاعت: 23:22
سمندری طوفان سے نمٹنے کیلئے اقدامات کئے جائیں،رابطہ کمیٹی
اے آر وائی - کراچی: ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی نے حکومت سے مطالبہ کیاہے کہ ممکنہ سمندری طوفان سے نمٹنے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر قدامات کیے جائیں۔
ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ سمندی طوفان کی خبریں انتہائی تشویش کا باعث ہیں شہریوں میں شدید بے چینی پائی جارہی ہے سندھ میں ممکنہ طوفان سے بچاؤ اور شہریوں کی جان ومال کا تحفظ یقینی بنانے کیلئے عملی اقدامات کیے جائیں۔