تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
9 جون 2011
وقت اشاعت: 1:4

کراچی میں میاں بیوی سمیت 5 افراد قتل کردئے گئے

اے آر وائی - کراچی: کراچی میں فائرنگ کےمختلف واقعات میں میاں بیوی، سیاسی جماعت کےکارکن سمیت پانچ افراد کو قتل کردیاگیا کورنگی صنعتی ایریا میں مشتاق اور اس کی بیوی سعیدہ کو مبینہ طور پر سابقہ داماد نے فائرنگ کرکے ہلاک کردیا اور فرار ہوگیا۔



پولیس کے مطابق مقتولین کی بیٹی نے ملزم سے طلاق لینے کے بعد دوسری شادی کرلی تھی۔ اورنگی ٹاؤن میں ایک سیاسی جماعت کے کارکن جاوید کو فائرنگ کرکے ہلاک کیا گیا جس کے بعد دوگرہوں میں فائرنگ کا تبادلہ شروع ہوگیا جس میں دو بچے زخمی ہوگئے۔



مشتعل افراد نےمنگھو پیر پر ایک گاڑی نذر آتش کردی کلاکوٹ اور جیکسن میں دو افراد کو فائرنگ کرکے ہلاک کیا گیا جبکہ سچل کے علاقے سے لاش ملی جسے فائرنگ کرکے ہلاک کیا گیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.