9 جون 2011
وقت اشاعت: 15:39
کراچی: رینجرز اہلکاروں کی فائرنگ سے نوجوان ہلاک
اے آر وائی - کراچی : کراچی میں رینجرز اہلکاروں کی فائرنگ سے ایک نوجوان ہلاک ہوگیا جبکہ فائرنگ کے الزام میں دو رینجرز اہلکار وں کوگرفتارکرکے ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ ڈی جی رینجرز کا کہنا ہے کہ ذمہ دار اہلکاروں کیخلاف سخت کارروائی ہوگی۔
ادھر وزیرداخلہ رحمن ملک نے عدالتی تحقیقات کا حکم دیدیا ہے۔
دوسری جانب حکومت سندھ کے معاون برائے داخلہ امور شرف الدین میمن نے کہاکہ کراچی میں نوجوان کی ہلاکت پر قتل کا مقدمہ درج ہونا چاہئے۔ قتل کی فوٹیج میں سب واضح ہے۔ کمیشن بننا غیر ضروری ہے۔
اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے شرف الدین میمن نے کہا کہ جب نوجوان نے خود کو رینجرز کے حوالے کردیا تھا تو قانون نافذ کرنے والے اداروں کو اسے پولیس کے حوالے کر دینا چاہئے تھا۔ انہوں نے کہا کہ پولیس آرڈر دو ہزار دو میں پبلک سیفٹی کمیشن پر زور دیا گیا تھا۔ اس قسم کے واقعات کی روک تھام کے لیے اہلکاروں کا نفسیاتی ٹیسٹ ہونا لازمی قرار دیا جائے تاکہ وہ ایسے واقعات پر اپنے جذبات پر قابو رکھ سکیں۔