تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
9 جون 2011
وقت اشاعت: 15:39

کراچی کے حالات بہتر ہیں، ٹارگٹ کلنگ ختم ہوگئی، رحمن ملک

اے آر وائی - کراچی : وفاقی وزیر داخلہ رحمن ملک رینجرز اہلکار کی فائرنگ سے نوجوان کی ماورائے عدالت ہلاکت کے کچھ دیر بعد کراچی پہنچے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کے حالات بہتر ہیں اور ٹارگٹ کلنگ ختم ہوگئی ہے۔



کراچی ایئرپورٹ پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے رحمن ملک نے کہا کہ کراچی میں ہر ہلاکت ٹارگٹ کلنگ کے زمرے میں نہیں آتی۔ انہوں نے کہا کہ ا لیاس کشمیری مارا جا چکا ہے۔ پی این ایس مہران بیس پر حملے کی تحقیقات کے بارے میں بریفنگ آج ہوگی۔



انہوں نے کہا کہ ممبئی حملوں کے سات ملزمان جیل میں ہیں جن سے تحقیقات جاری ہیں۔ بھارتی وزیر داخلہ چدم برم سے ملاقات میں ہر مسئلے پر بات اٹھائی جائے گی۔



ان کا کہنا تھا کہ سانحہ سمجھوتہ ایکسپریس کا الزام بھی بھارت نے آئی ایس آئی پر عائد کیا تھا۔ حکومت پاکستان نے بھارت سے سمجھوتہ ایکسپریس کے ملزمان مانگے لیکن پاکستان کو ان تک رسائی نہیں دی گئی۔ رحمن ملک کا کہنا تھا کہ ہیڈلے کے حوالے سے بھارت کو بھجوائے گئے چھتیس سوالات کا جواب اب تک موصول نہیں ہوا ہے۔





متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.