9 جون 2011
وقت اشاعت: 15:40
کوئٹہ: قرآن پاک کی بے حرمتی کے خلاف شٹرڈاؤن ہڑتال
اے آر وائی - کوئٹہ: کوئٹہ میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے خلاف جمعیت علماء اسلام نظریاتی کی اپیل پر شٹرڈاؤن ہڑتال ہے۔ انجمن تاجران اور دیگر سیاسی جماعتوں نے ہڑتال کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔
جمعیت علماء اسلام نظریاتی کی اپیل پرکوئٹہ میں لیاقت بازار، جناح روڈ، پرنس روڈ سمیت اہم کاروباری مراکز بند ہیں۔ انجمن تاجران سمیت دیگر سیاسی جماعتوں نے ہڑتال کی حمایت کی ہے۔ جمعیت نظریاتی کے زیر اہتمام ایک احتجاجی ریلی نکالنے کا بھی اہتمام کیا ہے ۔ حکام نے اس موقع پر سیکورٹی کے خصوصی انتظامات کیے ہیں۔