9 جون 2011
وقت اشاعت: 15:41
سندھ اسمبلی: رینجرزفائرنگ سے نوجوان کی ہلاکت کی مذمت
اے آر وائی - کراچی: سندھ اسمبلی کے اجلاس میں گزشتہ روز کراچی میں رینجرز کی فائرنگ سے ہلاک ہونے والے سرفراز شاہ کے قتل کی مذمت کی گئی اور مقتول کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی ہوئی۔
سندھ اسمبلی کا اجلاس حسب معمول ایک گھنٹہ تاخیر سے اسپیکر نثار کھوڑو کی زیر صدارت شروع ہوا ۔ اجلاس کے آغاز میں اپوزیشن لیڈر جام مدد علی، وزیراطلاعات شرجیل انعام سمیت حکومتی اور اپوزیشن ارکان نے مشترکہ طور پر گزشتہ روز رینجرز کی فائرنگ سے ہلاک ہونے والے سرفراز شاہ کے قتل کی مذمت کی اور سرفراز شاہ کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی۔