تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
9 جون 2011
وقت اشاعت: 15:41

کراچی:رینجرز کی فائرنگ سے ہلاک ہونے والا نوجوان سپرد خاک

اے آر وائی - کراچی: کراچی میں رینجرز کی فائرنگ سے ہلاک ہونے والے نوجوان سرفراز شاہ کو سپرد خاک کردیا گیا۔ سرفراز کی نماز جنازہ ہجرت کالونی میں ادا کی گئی جس میں پیپلزپارٹی کے رہنماوں سمیت اہل محلہ کی بڑی تعدا د نے شرکت کی۔



نوجوان سرفراز کی نماز جنازہ سے قبل لوگون نے رینجرز کے خلاف مظاہرہ کیا اور حکومت سے فوری انصاف کا مطالبہ کیا۔ مقتول سرفراز ایک نجی ٹی وی چینل کے رپورٹر کا بھائی تھا۔ وہ گذشتہ روز کلفٹن میں بے نظیر پارک گیا اور رینجرز کی فائرنگ کا نشانہ بن گیا رینجرز کا کہنا ہے کہ مقتول مبینہ ڈکیتی میں ملوث تھا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.