9 جون 2011
وقت اشاعت: 15:41
کراچی: کے ای ایس سی کے ملازمین کا ہیڈ آفس کے باہر دھرنا
اے آر وائی - کراچی: کے ای ایس سی کے ہزاروں احتجاجی ملازمین نے گذری میں کے ای ایس سی کے ہیڈ آفس کے باہر دھرنا دیا۔ یہ ملازمین کراچی پریس کلب پر گذشتہ کئی دنوں سے مطالبات کے حق میں سراپا احتجاج تھے۔
ملازمین نے کراچی پریس کلب سے کے ای ایس سی کے ہیڈ آفس تک احتجاجی ریلی نکالی اور دھرنا دیا۔ ملازمین کا کہنا تھا کہ جب تک ان کے مطالبات پورے نہیں ہو جاتے دھرنا جاری رہے گا۔