تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
9 جون 2011
وقت اشاعت: 17:18

فیصل آباد: وکلا کو جلانے والے پولیس افسران کوسزا سنادی گئی

اے آر وائی - فیصل آباد : فیصل آباد میں انسداددہشت گردی کی خصوصی عدالت نے ساہیوال میں عدلیہ بحالی تحریک کے دوران ستائیس وکلاء کو جلانے کے الزام میں دو ڈی ایس پیز سمیت سات پولیس افسروں کو سزا سنادی ہے۔



انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نمبر دو کے جج چوہدری منیر نے ملزمان کو سزاسنائی ۔ عدالت نے سابق ڈی آئی جی جاوید شاہ کو شک کا فائدہ دے کر بری کردیا ہے ۔سزا پانے والوں میں دو ڈی ایس پیز، چار انسپکٹر اور ایک کانسٹیبل شامل ہے ۔ ملزمان کو چھبیس چھبیس برس قید اور دو دولاکھ روپے جرمانے کی سزاسنائی گئی ہے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.