9 جون 2011
وقت اشاعت: 17:38
کراچی واٹر بورڈ کی تنصیبات پر دہشت گردی کا خطرہ
اے آر وائی - کراچی : ایم ڈی کراچی واٹر بورڈ مصباح الدین فرید کا کہنا ہے کہ واٹربورڈ کی تنصیبا ت پر دہشت گردی کے خطرات ہیں۔ تنصیبات کی حفاظت کیلئے پولیس اور رینجرز کی مدد طلب کرلی گئی ہے۔
کراچی میں ایک سیمینار میں انہوں نے بتایا کہ مہران بیس پر حملے کے بعد واٹر بورڈ کو بھی دہشت گردی کا نشانہ بنایا جاسکتا ہے۔ اس حوالے سے چیف سیکریٹری اور سکیورٹی حکام کو تحریری طور ر آگاہ کردیا گیا ہے۔
ایم ڈی واٹر بورڈ کا کہنا تھا کہ کراچی میں پانی کے بحران کی وجہ کے ای ایس سی کی لوڈشیڈنگ ہے۔ انہوں نے کہا کہ کے فور منصوبہ شروع نہیں کیا گیا تو آنے والے مہینوں میں امن وامان کے مسائل پیدا ہوجائیں گے۔