تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
9 جون 2011
وقت اشاعت: 21:43

کوئٹہ: دشت میں دو دھماکے، 2 سیکورٹی اہلکار جاں بحق

اے آر وائی - کوئٹہ : کوئٹہ کے قریب دشت کے علاقے میں دو دھماکوں کے نتیجے میں دو سیکورٹی اہلکار جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے . حکام کے مطابق کراچی جانے والی شاہراہ پر دشت کے قریب دھماکہ ہوا جس کی اطلاع ملنے پر لیویز اہلکاروں کی ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچی تو دوسرا دھماکہ ہوگیا۔ نتیجے میں دو اہلکار بابل اور مراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ دو اہلکار شدید زخمی ہوئے ،دھماکوں کے ایک گھنٹے بعد بم ڈسپوزل اسکواڈ کی ٹیم موقع پر پہنچی،ذرائع کے مطابق دوسرا دھماکہ ریمورٹ کنٹرول کے ذریعے کیا گیا ،جاں بحق اہلکاروں کی نعشیں اور زخمیوں کو بولان میڈیکل کمپلیکس ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.