تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
9 جون 2011
وقت اشاعت: 22:4

طوفان کا خطرہ، بدین کے اسپتالوں میں ہنگامی حالت نافذ

اے آر وائی - بدین : سمندری طوفان کے پیش نظر سندھ کے ساحلی ضلع بدین کے اسپتالوں میں ہنگامی حالت نافذ کردی گئی ہے جبکہ سمندری میں داخل ہونے پر بھی پابندی عائد ہے۔



ضلعی ایڈمنسٹریٹر آغا واصف عباس نے زیرو پوائنٹ، شیخ کرہیو، بانڈاری اور دیگر ساحلی علاقوں کا دورہ کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ ڈاکٹروں کی چھٹیاں منسوخ کردی گئی ہیں۔



انہوں نےکہاکہ دو دن ہیں جس کے دوران تمام حفاظتی اقدامات کرلئے جائیں گے تھر رینجرز نے بھی حفاظتی اقدامات شروع کردئے ہیں۔ بدین سے چالیس کشتیاں سمندر میں گئی ہیں جن میں سے بائیس واپس آگئی ہیں جبکہ باقی کے کل تک واپس آنے کی توقع ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.