تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
9 جون 2011
وقت اشاعت: 22:58

کراچی:لیاری میں رینجرز اہلکاروں کی گرفتاری کیلئے مظاہرہ

اے آر وائی - کراچی: لیاری میں رینجرز آپریشن کےدوران دو افراد کی ہلاکت میں نامزد اہلکاروں کو گرفتار نہ کرنے کیخلاف رینجرز ہیڈ کوارٹرز کے سامنے علاقے کے مکینوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔

مظاہرین نے رینجرز ہیڈ کوارٹرز کے باہر پولیس رکاوٹ کو ہٹا کر نعرے بازی کی اس موقع پر حبیب جان بلوچ اور ظفر بلوچ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر لیاری میں رینجرز کے ماورائے عدالت قتل کا نوٹس لیا جاتا تو بوٹ بیسن میں رینجرز کے ہاتھوں نہتے نوجوان کے قتل کا واقعہ پیش نہ آتا۔

لیاری میں گزشتہ ماہ رینجرز کے سرچ آپریشن کے دوران قومی فٹبال ٹیم کا سابق کھلاڑی اسماعیل بابا اور لیاری ٹاؤن کا ملازم شریف الحق ہلاک ہوگئے تھے۔

یہ متن رومن اردو میں پڑھیںYe Matan/Text Roman Urdu Mein Parhein
متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.