10 جون 2011
وقت اشاعت: 12:27
ایبٹ آباد: محکمہ مال کے دفاتر میں آتشزدگی
اے آر وائی - ایبٹ آباد: ایبٹ آباد ضلعی کچہری کے محافظ خانے اور اکاؤنٹ آفس میں آتشزدگی کے باعث محکمہ مال کا تمام ریکارڈ جل کر خاکستر ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق ضلعی کچہری کے محافظ خانے اور اکاؤنٹ آفس کی عمارتوں میں آگ اچانک بھڑک اٹھی۔
آگ کی شدت اتنی تھی کہ اس نے دونوں عمارتوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا جس کے بعد ایبٹ آباد سے فائربریگیڈ کی ٹیمیں مو قع پر پہنچ گئیں اور کئی گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پایا گیا ۔ آتشزدگی کے باعث محکمہ مال میں رجسٹرڈ تمام ریکارڈ جل گیا۔