10 جون 2011
وقت اشاعت: 15:9
گرمی کی شدت برقرار، غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ میں اضافہ
اے آر وائی - سکھر: اندرون سندھ میں گرمی کی شدت برقرار ہے جبکہ غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ میں اضافہ ہوگیا ہے۔ سکھر سمیت اندرون سندھ کے مختلف شہروں لاڑکانہ جیکب آباد، گھوٹکی سمیت دیگر چھوٹے بڑے شہروں میں سورج آگ برسانے لگا۔
مختلف شہروں میں درجہ حرارت پینتالیس سینٹی گریڈ سے پچاس سینٹی گریڈ تک جا پہنچا۔ سکھر مین درجہ حرارت سینتالیس سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔ گرمی کی شدت میں اضافے کے ساتھ ساتھ بجلی کی لوڈشیڈنگ میں بھی اضافہ کردیا گیا ہے۔ شہری علاقوں میں بارہ گھنٹے جبکہ دیہی علاقوں میں 14 سے18 گھنٹے تک کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے ۔
گرمی کی شدت کے باعث ٹھنڈے مشروبات کی مانگ میں اضافہ ہو گیا۔ گرمی سے بچنے کے لئے لوگ نہروں دریاوں اور پارکوں کا رخ کر رہیں ۔