تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
12 جون 2011
وقت اشاعت: 0:30

میانوالی کی نہر تھل خطرہ بن گئی

اے آر وائی - میانوالی : میانوالی کی نہر تھل برانچ اور مہاجر برانچ کا تیز بہاؤ زندگیاں نگلنے لگا ہے لیکن انتظامیہ کی طرف سے شہریوں کی حفاظت کیلئے کوئی اقدامات نہیں کئے گئے۔



مقامی افراد کےمطابق نہر تھل اور مہاجر برانچ میں نہاتے ہوئے ہرسال درجنوں افراد ڈوب کر جان سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں نہر تھل کالاباغ کے مقام سے نکل کر ضلع لیہ تک جاتی ہے اس پختہ نہر پر دن بھر نہانے والوں کا ہجوم رہتا ہے جن میں سے اکثر اس نہر کے تیز بہاؤ کی نذر ہوجاتے ہیں جبکہ ان افراد کے ورثاء کئی روز تک لاشوں کی تلاش میں مارے مارے پھرتے رہتے ہیں۔



میانوالی شہر میں نہر تھل پر آجکل کشتی کے ذریعے نہر عبور کرنے کا خطرناک کام شروع کردیا گیا ہےجس سے مزید کئی جانیں خطرے میں پڑگئی ہیں کشتی کو نہر کے دونوں کناروں پر بندھی ر سی کو پکڑ کر چلایا جاتا ہے جس سے کسی بھی وقت کشتی الٹنے کا خطرہ موجود رہتا ہے۔



متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.