تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
12 جون 2011
وقت اشاعت: 0:31

سرفرازشاہ کیس،پولیس کا دیگرریجرزاہلکاروں کی حوالگی کا مطالبہ

اے آر وائی - کراچی: سرفراز شاہ کے قتل کیخلاف پولیس نے باقاعدہ تفتیش کا آغاز کردیا ہے اور بقیہ ملوث رینجرز اہلکاروں کو حوالے کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ کیس کی تفتیش کراچی ساوتھ زون پولیس سے لیکر ویسٹ زون کو سونپ دی گئی ہے۔ کراچی میں ریجرز کے ہاتھوں نہتے شہری کی ہلاکت کے مقدمہ میں پولیس کا کہنا ہے کہ ویڈیو میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ نوجوان کی ہلاکت میں دیگر رینجرز اہلکار بھی مکمل ملوث ہیں۔



تحقیقات کے دوران پولیس کا کہنا ہے کہ سرفراز شاہ کو قریب واقع دو نجی اسپتالوں میں لے جایا جا سکتا تھا لیکن جان بوجھ کر بروقت اسپتال نہیں پہنچایا گیا ۔ دیگر ریجرز اہلکار جن میں ایک آفیسر بھی شامل ہے جس نے فائرنگ کرے والے اہلکار کو روکا نہیں اس لئے تمام اہلکاروں کو پولیس کے حوالے کیا جائے ۔ پولیس نے افسر نامی شخص جو رینجرز کی طرف سے مدعی بھی اسے بھی شامل تفتیش کرنے کے لئے حراست میں لیا ہے ۔



متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.