12 جون 2011
وقت اشاعت: 0:31
بلوچستان کے بارہ اضلاع میں پہیہ جام ہڑتال، مسافر پریشان
اے آر وائی - کوئٹہ: پختون خوا ملی عوامی پارٹی کی جانب سے بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ اور نئے مالی سال کے بجٹ میں گرِڈ اسٹیشنز کے منصوبے کی عدم منظوری کے خلاف کوئٹہ سمیت بلوچستان کے بارہ اضلاع میں شٹر ڈاؤن ہڑتال جا ری ۔
ہڑتال کے باعث دیگر علاقوں سے کوئٹہ جانے والی ٹرینوں کو بھی واپس بھیجا جارہا ہے جس سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ پہیہ جام ہڑتال کے باعث کو ئٹہ چمن شاہراہ پر ٹریفک معطل ہے اور افغانستان میں موجود نیٹو فورسز کو سپلائی مکمل طور پر معطل ہیں ۔
دوسری جانب پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے ایک احتجاجی جلسہ عام سے خطاب میں مقررین کا کہنا تھا کہ ڈیرہ اسماعیل خان تا ژوب متبادل ہائی ٹرانسمیشن لائن منصوبے کو وفاقی بجٹ میں شامل نہ کرنا پشتونوں پر ظلم کے مترادف ہیں انہوں نے کہا کہ صوبے میں جاری بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ نے پشتون علاقوں کی زراعت تباہ کردی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پشتونوں کے ساتھ امتیازی سلوک ناقابل برداشت ہوگیا ہے۔