12 جون 2011
وقت اشاعت: 0:32
جامعہ کراچی سے ریجرزغائب، پولیس نے سیکیورٹی سنبھال لی
اے آر وائی - کراچی: جامعہ کراچی کی سیکورٹی پر تعینات رینجرز اہلکار جامعہ کراچی سے چلے گئے۔ پولیس نے سیکورٹی فرائض سنبھال لیے۔ ذرائع کے مطابق جامعہ کراچی کے تمام داخلی اور خارجی راستوں پر پولیس اہلکار تعینات کردیے گئے۔
یونیورسٹی میں تعینات رینجرز کے ونگ کمانڈر نے اہلکار ہٹانے کا خود فیصلہ کیا۔ اس کی وجہ بوٹنگ بیسن میں سرفراز شاہ کی ہلاکت کے بعد طلباء میں رینجرز کے خلاف پایا جانے والا اشتعال ہے۔ پولیس نے جامعہ کی سیکورٹی سنبھال لی۔ حکام کی جانب سے اس بات کی تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔