12 جون 2011
وقت اشاعت: 0:32
نوے دن میں بلدیاتی انتخابات کراسکتے ہیں،آغا سراج درانی
اے آر وائی - کراچی: صوبائی وزیر آغا سراج درانی نے کہا ہے کہ اگر تمام دوست راضی ہوجائیں تو نوے دن میں بلدیاتی انتخابات کرادیں گے۔ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سراج درانی کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت کی جانب سے سندھ کو فنڈز فراہم نہیں کئے جاتے جس کی وجہ سے مسائل پیدا ہورہے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ ہماری اولین ترجیح ہے کہ کراچی سمیت بڑے شہروں میں ترقی کا عمل جاری رکھیں اور انتخابات کراکے عوامی قیادت کو لائیں۔