12 جون 2011
وقت اشاعت: 0:33
کراچی : آئی جی سندھ کون بنے گا؟ناموں پر غور شروع کردیا گیا
اے آر وائی - کراچی : فیاض لغاری کی جگہ آئی جی سندھ کون بنے گا۔ ناموں پر غور شروع کردیا گیا۔ سلمان سید، فلک خورشید یا مشتاق شاہ کو آئی جی سندھ بنائے جانے کا امکان ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ آئی جی سندھ فیاض لغاری نے پولیس افسران کو مشاورت کیلئے طلب کرلیاہے جبکہ واقع کے تمام شواہد فوری مکمل کرنے اور تمام افراد کے بیانات قلمبند کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق واقع کی ویڈیو بنانے والے کیمرہ مین کا بیان لینے کی ہدایت گئی کی ہے۔ فیاض لغاری کو رینجرز واقعے کے بعد سپریم کورٹ نے عہدے سے ہٹانے کا حکم دیا ہے۔