12 جون 2011
وقت اشاعت: 0:33
کراچی:رینجرزکے ہاتھوں قتل ہونے والے نوجوان کی رسم قل ادا
اے آر وائی - کراچی : کراچی میں رینجرز کے ہاتھوں قتل ہونے والے نوجوان سرفراز شاہ کی رسم قل ہجرت کالونی یونین کونسل میں ادا کردی گئی۔
رسم قل پر مختلف سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنماؤں نے متاثرہ خاندان سے تعزیت کی۔ اہل علاقہ نے نوجوان کی ہلاکت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔ مقتول سرفراز کی والدہ نے اےآروائی نیوز سے بات چیت میں کہاکہ واقعہ میں ملوث رینجرز کے دیگر اہلکاروں پر بھی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں مقدمہ چلایاجائے۔
مقتول کےبھائی سالک شاہ نے بتایا کہ سرفراز شاہ کو رینجرز کے پاس لانے والا شخص افسرخان ، پولیس اور رینجرز کا مخبر ہے اور مختلف تھانوں میں اس کے خلاف پانچ مقدمات بھی درج ہیں۔