تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
12 جون 2011
وقت اشاعت: 0:33

اسلام آباد: امریکی شہری جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل منتقل

اے آر وائی - اسلام آباد : اسلام آباد کی مقامی عدالت نے سیکٹر ای الیون سے گرفتار ہونے والے امریکی شہری میتھوز کریگ کو چودہ روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیجا دیا ہے۔



امریکی شہری کو گزشتہ روز تھانہ گولڑہ پولیس نے وفاقی دارالحکومت کے سیکٹر ای الیون سے گرفتار کر کے اس کے خلاف فارن ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا تھا ۔واضح رہے کہ ملزم کو اس سے پہلے جھنگ باہتر کے قریب گزشتہ ماہ حساس تنصیبات کے قریب سے مشکوک حالت میں گرفتارکیا گیا تھا اور وزارت داخلہ نے میتھوز کریگ کو چار جون تک پاکستان چھوڑنے کا حکم دیا تھا لیکن ملزم غیر قانونی طور پر رہائش پذیر تھا ۔ملزم میتھوز کریگ تین سال کے بزنس ویزہ پر پاکستان آیا تھا ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.