تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
12 جون 2011
وقت اشاعت: 0:33

سکھر:غیرقانونی قیام پر امریکی شہری گرفتار

اے آر وائی - سکھر : ویزہ کی مدت ختم ہونے کے بعد قیام کرنے پر سکھر میں امریکی شہری کو گرفتار کرلیا گیا۔ امریکی شہری ڈیوڈ پرسیل کو آباد پولیس نے سندھ سوسائٹی میں ایک این جی او کے دفتر پر چھاپہ مار کر گرفتار کیا۔



امریکی شہری ٹورسٹ ویزا پر آیا ہوا تھا اور ویزہ کی مدت ختم ہونے کے بعد غیرقانونی طور پر قیام پذیر تھا۔ ڈیوڈ پرسیل این جی و کیساتھ کام کر رہا تھا۔ ایف آئی اے اور اسپیشنل برانچ کے انکار کے بعد پولیس نے امریکی شہری کیخلاف خود ہی مقدمہ درج کر لیا ہے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.