12 جون 2011
وقت اشاعت: 0:33
بھارتی جاسوس سربجیت سنگھ کو سزا نہ دینے پر خودکشی کی دھمکی
اے آر وائی - لاہور : بھاٹی چوک لاہور کے بم دھماکے میں مدعی نسرین بی بی اور اس کے بیٹے سلیم شوکت نے دھمکی دی ہے کہ اگر سربجیت سنگھ کو پھانسی نہ دی گئی تو اپنے گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کرلیں گی۔
نسیم بی بی نے لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس میں بتایا کہ بھاٹی گیٹ بم دھماکے میں اس کا شوہر شوکت شہید ہوگیا تھا، جس کے بعد اس نے انتہائی مشکل حالات گذارے ہیں۔ اس کا کہنا تھا کہ وہ سربجیت سنگھ کو کسی صورت معاف نہیں کر سکتی ۔