12 جون 2011
وقت اشاعت: 0:33
کراچی : لیاری میں دستی بم حملہ، 7افراد زخمی
اے آر وائی - کراچی : کراچی کے علاقے لیاری میں نامعلوم افراد کی جانب سے دستی بم حملے میں سات افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق امن کمیٹی کے کارکن رینجرز ہیڈ کوارٹر کے باہر دھرنے کے بعد شیدی ولیج روڈ سے گزر رہے تھے کہ نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے ایک گاڑی پر دستی بم پھینک دیا۔
زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں بیشتر کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔ واقعہ کے بعد پولیس اور رینجرز کی اضافی نفری علاقے میں تعینات کردی گئی ہے۔