13 جون 2011
وقت اشاعت: 6:30
کراچی :لیاری سے دونوجوانوں کی بوری بندلاشیں برآمد
اے آر وائی - کراچی : کراچی میں لیاری کے علاقے موسی لین سے دونوجوانوں کی بوری بند لاشیں برآمد ہوئی ہیں . پولیس کے مطابق لاشیں دو سے تین روز پرانی ہیں ۔
دونوں نوجوانوں کی عمریں بیس سے پچیس برس کے درمیان ہیں ۔ جنہیں اغواء کے بعد تشدد کرکے گولیاں مار کر ہلاک کیاگیا ۔ دونوجوانوں کی لاشیں ملنے کے بعد علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا۔