13 جون 2011
وقت اشاعت: 6:31
اسلام آباد: آئیسکو کا اہلکار بجلی کا کرنت لگنے سے جاں بحق
اے آر وائی - اسلام آباد : اسلام آباد میں آئیسکو کا ایک اہلکار کام کے دوران کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہو گیا جس کی لاش کئی گھنٹوں تک بجلی کے پول سے لٹکتی رہی۔
خانی رحمان نامی لائن مین بجلی کے کھمبے پر تاروں کی مرمت میں مصروف تھا کہ گیارہ سو کے وی کا جھٹکا لگنے سے موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ بتایا گیا ہے کہ لائن مین کو کھمبے پر کام کیلئے کہا گیا مگر مین سوئچ آف نہِیں کیا گیا ۔ حکام نے غفلت کے مرتکب لائن سپرینٹنڈنٹ اور ایس ڈی او کو معطل کر دیا۔