تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
13 جون 2011
وقت اشاعت: 6:31

ملتان کے قریب آئل ٹینکر اور ٹرک میں تصادم، ایک شخص ہلاک

اے آر وائی - ملتان : ملتان کے قریب آئل ٹینکر اور ٹرک میں تصادم کے نتیجہ میں ایک شخص ہلاک اور دو زخمی ہوگئے۔ ملتان کے نواحی علاقے جہانیاں میں آئل ٹینکر اور ٹرک کے تصادم کے نتیجہ میں ایک شخص موقع پر جاں بحق ہوگیا جبکہ دو زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق واقعہ آئل ٹینکر کی تیز رفتاری کے باعث پیش ایا۔ آئل ٹینکر کا ڈرائیور جائے وقوعہ سے فرار ہوگیا۔ زخمی افراد کو سول ہسپتال ملتان منتقل کر دیا گیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.