تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
13 جون 2011
وقت اشاعت: 6:31

اسلام آباد:بارہ کہو میں دھماکہ، تین افراد زخمی

اے آر وائی - اسلام آباد : بھارہ کہو کے قریب ملپور کے علاقے کی گرین بیلٹ میں دبایا گیادھماکہ خیزموادپھٹنے سے چارافرادزخمی ہوگئے۔



پولیس ذرائع کے مطابق ملپورکے علاقے میں گرین بیلٹ میں چھپایاگیا دھماکہ خیزموٹرسائیکل گزرنے سے پھٹ گیا جس سے دو موٹرسائیکل زخمی ہوگئے دھماکے کے باعث ایک راہگیربھی زخمی ہوگیا۔دھماکہ کی شدت سے قریب سے گرزنے والے گاڑی الٹ گئی گاڑی کے شیشے چکناچورہوگئے جبکہ گاڑی میں سوارایک شخص بھی زخمی ہوگیا۔ پولیس ،بم ڈسپوزل اسکواڈاورامدادی ٹیمں دھماکے کے تھوڑی دیر کے بعدپہنچ گئیں، زخمیوں کوپولی کلینک ہسپتال منتقل کردیاگیا۔



ڈاکٹرز کے مطابق دوزخمیوں کودھماکہ خیز مواد سے نکلنے والے چھرے لگے تاہم دونوں افراد کومعمولی نوعیت کے زخم آئے۔ڈی آئی جی پولیس بن یامین نے میڈیا سے بات چیت میں کہا کہ دھماکے کے مقام پر مٹی گیلی نہیں اور جھاڑیاں اگی ہوئی ہیں ، جس کے باعث کہا جاسکتا ہے کہ یہ دھماکہ خیز مواد یہاں بہت پہلے دبایا گیا، جو آج کسی وجہ سے پھٹ گیا۔ایس ایس پی طاہرعالم نے کہا ہے کہ گرین بیلٹ میں دھماکہ خیزموادموادچھپایاگیاتھا تاہم اس بات کی تحقیقات ہورہی ہیں کہ یہ مواد دہشتگردی کے مقاصد کے لئے یا کسی کونشانہ بنانے کیلئے چھپایا گیا تھا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.