13 جون 2011
وقت اشاعت: 6:31
جیکب آباد جرگہ:2افراد کا قتل، ڈی ایس پی پر30لاکھ جرمانہ
اے آر وائی - جیکب آباد : جیکب آباد میں جرگے نے دو افراد کے قتل اور تین کو زخمی کرنے کے الزام میں سابق ڈی ایس پی تھل نوردین خوبارو پر تیس لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا۔
جرگہ سردار ذوالفقار سرکی کی سربراہی میں ہوا۔ ذرائع کے مطابق ایک برس پہلے مبینہ طور پر ڈی ایس پی نوردین اور ایس ایچ او گل مہر کی قیادت میں پولیس کی فائرنگ سے سرکی برادری کے دو افراد قتل اور تین افراد زخمی ہوگئے تھے ۔ جرگے میں وزیراعلی سندھ کے مشیرسمیت دیگرقبائلی عمائدین نے شرکت کی ۔ جرگہ پہلے ہی ایس ایچ او گل مہر پر چھبیس لاکھ روپے جرمانہ عائد کرچکا ہے ۔جو ایس ایچ او نے ادا کر دیا تھا ۔
جرگے کے فیصلے کے حوالے سے سی پی ایل سی کے سربراہ احمدچنائے نے کہاکہ آئین اور قانون کے منافی فیصلے ناقابل عمل ہیں ۔ عدالتوں کے فیصلوں پر عمل در آمد کرنا چاہیے ۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو غیر قانونی جرگوں کے خلاف کارروائی کرنی چاہیے ۔