13 جون 2011
وقت اشاعت: 6:31
کراچی:کورنگی سے 4تخریب کار گرفتار ،دھماکہ خیز مواد برآمد
اے آر وائی - کراچی : حساس اداروں کراچی کے علاقے کورنگی سے چار تخریب کاروں کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد برآمد کرلیا۔
کراچی میں پریس کانفرنس میں ایس پی سی آئی ڈی چوہدری اسلم نے بتایا کہ گرفتار ملزموں کا تعلق تحریک طالبان پنجاب سے ہے جو نوجوانوں کو ورغلا کر انھیں خود کش بمبار بناتے تھے۔ سی آئی ڈی حکام کے مطابق ابتدائی تحقیقات کے دوران ملزموں کی نشاندہی پر اسلحی اور دھماکہ خیز مواد برآمد کیا گیا۔