تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
13 جون 2011
وقت اشاعت: 6:31

کوئٹہ ،گیس بھر جانے سےکوئلے کی کان میں دھماکا،تین جاں بحق

اے آر وائی - کوئٹہ : کوئٹہ کے قریب اسپین کاریز کے مقام پر کوئلے کی کان میں گیس بھرجانے سے دھماکہ ہونے کے باعث تین کان کن جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے۔



اطلاعات کے مطابق صوبائی دارلحکومت سے پچیس کلو میٹر کے فاصلے پر واقع اسپین کاریز کے علاقے میں ایک نجی کمپنی کی کوئلہ کان میں اس وقت گیس بھرجانے سے دھماکہ ہوا جب کان میں کانکن مصروف عمل تھے ،دھماکے کے باعث تین کان کن موقع پر جاں بحق ہوگئے جن میں سے حاجی گل نامی کان کن کا تعلق سوات سے بتایا گیا ہے زخمیوں کو بی ایم سی منتقل کردیا گیا، واقعے کے بعد صوبائی وزیر کان کنی میر عبدالرحمان مینگل دیگر حکام کے ہمراہ اسپین کاریز پہنچ گئے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.