13 جون 2011
وقت اشاعت: 6:31
سکھر:گرفتار امریکی ایک روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے
اے آر وائی - سکھر:گرفتار آمریکی شہری عدالت میں پیش ایک روزہ ریمانڈ کے لئے پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔ گذشتہ روز سندھی سوسائٹی میں واقع این جی او کے دفتر سے فارن ایکٹ کے تحت گرفتار امریکی شہری ڈیوڈ پرسیل کو پولیس نے اسپیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کر کے اسے ایف آئی اے کے حوالے کرنے کی درخواست کی ۔
عدالت نے امریکی شہری کے وکیل کے دلائل سننے کے بعد ملزم کو ایک جسمانی ریمانڈ پر واپس پولیس کے حوالے کر دیا۔ملزم کو کل دوبارہ متعلقہ عدالت میں پیش کیا جائیگا۔واضع رہے کہ امریکی شہری پر پاکستان میں غیر قانونی طور پر رہنے اور کام کرنے کا مقدمہ درج ہے۔