13 جون 2011
وقت اشاعت: 6:31
سکھر:تیسری شادی سے انکار ،باپ ،بھائیوں نے بہن کوقتل کر دیا
اے آر وائی - سکھر : سکھر کے علاقے فراش موڑ پر پولیس چوکی کی قریب مقامی شخص اور اس کے بیٹوں نے اپنی سوتیلی بہن کو تیسری بار شادی سے انکار کرنے پر تشدد کرکے قتل کر دیا، اور بغیر کفن اور غسل کے گھر کے آنگن میں دفن کر دیا۔
مقتولہ ارضانہ شیخ کو اس کا باپ اور بھائی پہلے دو بوڑھے افراد کو بھاری رقم کے عوض فروخت کر چکے تھے ۔تاہم ان کے انتقال پر تیسری بار کسی بوڑھے شخص کے ہاتھوں فروخت سے انکار کرنے پر ارضانہ کو تشدد کے بعد قتل کر دیا گیا ۔پولیس نے والدہ سکینہ شیخ کی اطلاع پر کارروائی کرکے ملزموں کو گرفتار کرلیااور لاش نکالنے کے لئے کھدائی شروع کردی ہے۔