13 جون 2011
وقت اشاعت: 6:32
نوجوان کی ہلاکت، بے نظیرپارک میں لوگوں کی آمد میں کمی
اے آر وائی - کراچی: کراچی کے علاقے بوٹ بیسن میں واقع بے نظیر پارک کے احاطے میں رینجزر کی فائرنگ سے نوجوان کی ہلاکت کے بعد پارک میں لوگوں کی آمد و رفت کا سلسلہ کم ہو گیاہے۔
شہریوں کا کہنا ہےکہ نوجوان کی ہلاکت سے پہلے لوگ بڑی تعداد میں صبح ایکسرسائز کرنے آتے تھے۔ لیکن اب لوگوں نے پارک میں آنا کم کردیا ہے جس سے پارک کی رونقیں کم ہوگئی ہیں۔