تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
13 جون 2011
وقت اشاعت: 6:32

کوئٹہ: ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال کو دو ماہ گزر گئے،حکومت لاتعلق

اے آر وائی - کوئٹہ: بلوچستان میں حکومت اور ڈاکٹروں کی رسہ کشی میں غریب مریض زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا ہو کر رہ گئے ہیں۔ حکومت صوبے میں دو ماہ سے جاری ڈاکٹروں کی ہڑتال سے لاتعلق نظر آتی ہے۔



کوئٹہ سمیت بلوچستان میں ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن گذشتہ دو ماہ سے تنخواہوں میں اضافہ کیلئے ہڑتال پر ہیں جس کے باعث صوبے کے چھوٹے بڑے سرکاری اسپتالوں کے اوپی ڈیز اور آپریشن تھیٹرز بند ہیں۔ ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال کے باعث صوبے کے دیگر علاقوں سے کوئٹہ آنے والے مریضوں کو سخت پریشانی کاسامنا کرنا پڑ رہا ہے۔



صوبائی حکومت نے ہڑتال کرنے والے ایک سوبتیس ڈاکٹروں کو برطرف کردیا ہے۔ تاہم حکومتی اقدامات کی باوجود صورتحال گذشتہ دو ماہ سے جوں کی توں ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.