تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
13 جون 2011
وقت اشاعت: 8:59

لاہورہائیکورٹ: اساتذہ کوالاؤنس نہ دینے پرسیکریٹریزکو نوٹس

اے آر وائی - لاہور: لاہور ہائیکورٹ نے عدالتی احکامات کے باوجود اساتذہ کو الاؤنس نہ دینے پر ضلعی حکومت کے تین سیکرٹریز کو شوکاز نوٹس جاری کردئیے ۔



سماعت کے دوران جسٹس شیخ عظمت سعید نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ عدالتی احکامات کے باوجود اساتذہ کو الاؤنس کیوں نہیں دیا گیا اگر بڑے افسران کی تنخواہیں روک لی جائیں تو دیکھتے ہیں کس طرح الاؤنسز نہیں دئیے جاتے۔ عدالتی حکم پر عمل نہ کرکے پنجاب حکومت بھی سکون سے نہیں رہ سکتی۔



لاہور ہائی کورٹ میں پنجاب بھرکے اساتذہ نے الاونس کی عدم ادائیگی پرعدالت کے واضح فیصلے کے باوجود عمل درآمد نہ ہونے کے باعث درخواست دائر کی تھی۔ عدالت نے ضلعی حکومت کے تین سیکرٹریز کو شوکاز نوٹس جاری کردئیے ہیں۔



متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.