تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
13 جون 2011
وقت اشاعت: 9:26

کوئٹہ: مطالبات کی منظوری تک احتجاج جاری رہے گا،ینگ ڈاکٹرز

اے آر وائی - کوئٹہ: بلوچستان ینگ ڈاکٹرز کنونشن میں اعلان کیا گیا ہےکہ مطالبات کی منظوری تک احتجاج جاری رہے گا۔ کوئٹہ میں کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹرز رہنماؤں نے کہا کہ مطالبات کی منظوری تک احتجاج جاری رہے گا اور ڈاکٹرز اپنے مطالبات سے دستبردار نہیں ہونگے ۔



دوسری جانب ڈاکٹرز کے احتجاج کی وجہ سے صوبے کے چھوٹے بڑے سرکاری اسپتالوں میں اوپی ڈیز اور آپریشن تھیڑز بند ہیں۔ بلوچستان حکومت ہڑتال کرنے والے ایک سو بتیس ڈاکٹرز کو برطرف کرچکی ہے تاہم مسئلہ ابھی جوں کا توں ہے۔



متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.