تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
13 جون 2011
وقت اشاعت: 11:40

پنجاب اسمبلی: بجٹ پر بحث آج سے شروع ہوگی

اے آر وائی - لاہور: پنجاب اسمبلی میں بجٹ دوہزار گیارہ بارہ پر عام بحث کا آغاز آج سے ہورہا ہے۔ پنجاب اسمبلی کا اجلاس دودن کے وقفے کے بعد اسپیکر رانا محمد اقبال خان کی زیر صدارت شروع ہوگا۔



اجلاس میں صوبائی بجٹ پر بحث کا آغاز قائد حزب اختلاف راجہ ریاض کریں گے۔ بجٹ پر بحث کے لئے چھ دن مقرر کئے گئے ہیں۔ حزب اختلاف نے معاشی ماہرین کی مدد سے بجٹ کا تنقیدی جائزہ لینے کے بعد کمیٹیاں تشکیل دے دی ہیں جو بجٹ پر بحث کریں گی۔



ادھر مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس بھی لاہور میں منعقد ہوا جس میں اپوزیشن کی طرف سے بجٹ پر اعتراضات کے جوابات دینے کی حکمت عملی طے کی گئی۔



متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.