تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
13 جون 2011
وقت اشاعت: 12:29

قتل کا الزام، سی سی پی او گوجرانوالہ عدالت میں طلب

اے آر وائی - گوجرانوالہ: گوجرانوالہ پولیس نے اینٹی نارکو ٹیکس فورس کے دو میجروں سمیت عملہ کےچھ افراد کو قتل کے مقدمے میں ضمانت مسترد ہونے کے تین روز بعد بھی ریمانڈ کے لیے عدالت کے سامنے پیش نہ کرسکی۔



سیشن کورٹ گوجرانوالہ میں دائر ایک رٹ میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ گوجرانوالہ پولیس نے قتل کے مقدمے میں ضمانت خارج ہونے کے باوجود ملزمان کو چھوڑ دیا ہے جس پر عدالت نے سی سی پی او گوجرانوالہ اور ایس ایچ او تھانہ کیھالی کو پندرہ جون کو عدالت میں طلب کر لیا۔



دو ہزار آٹھ میں تھانہ کھیالی کے علاقہ اجمل ٹاون کے رہائشی ذوالفقار کو اینٹی نارکو ٹیکس فورس نے منشیات رکھنے کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔ گرفتار ی کے چار دن بعد ذوالفقار کی لاش تھانہ کھیالی پہنچادی گی تھی۔ مقتول کی والدہ صغراں بی بی نے اینٹی نارکو ٹیکس کے دو میجرز سمیت عملے کے چھ افراد اور آٹھ پولیس اہلکاروں سمیت اٹھارہ افراد کے خلاف بیٹے کے قتل کا مقدمہ درج کرایا تھا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.