تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
13 جون 2011
وقت اشاعت: 14:17

وسائل کا بیشتر حصہ دیہی علاقوں پر خرچ ہو گا،شہباز شریف

اے آر وائی - لاہور: وزیراعلیٰ شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئندہ بجٹ میں وسائل کا 65 فیصد حصہ دیہی علاقوں کی ترقی پر صرف کیا جائے گا۔ لاہور میں ملتان اور ساہیوال ڈویژن سے تعلق رکھنے والے ارکان اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ شہباز شریف نے کہا کہ آئندہ سال 12 اضلاع میں آشیانہ ہاؤسنگ سکیمیں شروع کی جائیں گی جن میں 6 اضلاع جنوبی پنجاب کے ہوں گے۔ نوجوانوں میں شفاف طریقہ سے 20 ہزار ییلو کیب تقسیم کی جائیں گی اور 40 فیصد حصہ جنوبی پنجاب کے نوجوانوں کو دیں گے۔ میاں شہباز شریف نے کہا کہ ایک لاکھ ہنرمند افراد کو اپنا کاروبار شروع کرنے کے لئے 20 ہزار فی کس بلاسود قرضہ دئیے جائیں گے، جبکہ پولیس، صحت اور تعلیم کے شعبہ میں 10 پزار نئی آسامیاں پیدا کی جائیں گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.