تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
13 جون 2011
وقت اشاعت: 16:47

کالاباغ: سیلاب کے اثرات تاحال برقرار، کٹاؤ جاری

اے آر وائی - کالاباغ : میانوالی کے علاقے کالاباغ میں گزشتہ سال کے سیلاب کے اثرات ابھی تک موجود ہیں کئی دریائے راستے تاحال بحالی نہیں کئے جاسکے جبکہ دریائے سندھ میں کٹاؤ بھی جاری ہے۔



کالاباغ میں گزشتہ سال کے سیلاب کی تباہی کے اثرات تاحال موجود ہیں دریائے سندھ کے کنارے موجود محلہ پراچگان کی زمین سیلاب کے باعث جگہ جگہ کٹاؤ کا شکار ہے اسی طرح دوآبہ، علو والی، موچھ ڈھیر، امید علی شاہ میں دریا سندھ کا کٹا جاری ہے۔



سیلاب کے باعث بند ہونے والے دریائے راستے ابھی تک بحال نہیں کئے جاسکے میانوالی بنوں روڈ کے نیچے آبی راستے ابھی تک بند ہیں جبکہ نہر مہاجر برانچ کے نیچے سے گزرنے والے راستے بھی بدستور بند ہیں مقامی افراد کے مطابق مون سون کی بارشیں شروع ہونے والی ہیں لیکن حکام کی طرف سے تاحال کوئی توجہ نہیں دی گئی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.