13 جون 2011
وقت اشاعت: 17:27
لاہور:پولیس مقابلے کی تحقیقات مکمل،اہلکاروں کیخلاف مقدمہ درج
اے آر وائی - لاہور: لاہور میں مبینہ پولیس مقابلے میں نوجوان کی ہلاکت کی تحقیقات مکمل ہوگئی ہے پولیس اہلکاروں نے ملزم شہباز کو جعلی پولیس مقابلے میں ہلاک کیا ڈی ایس پی سمیت چار پولیس اہلکاروں کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔
ڈی آئی جی میجر ریٹائرڈ مبشر نے نشترکالونی میں نوجوان شہباز کی ہلاکت کی تحقیقات مکمل کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ شہباز ڈاکو ہی تھا اسے مدعی نے پکڑ کر پولیس کے حوالے کیا تھا پولیس نے اسے بعد میں جعلی مقابلے میں ہلاک کردیا۔
آئی جی پنجاب کے حکم پر ڈی ایس پی نشتر کالونی سرکل ریاست جاوید باجوہ، سب انسپکٹر ریاض، کانسٹیبل عبدالقادر اور محمد آصف کیخلاف اسی تھانہ میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ دیگر پولیس اہلکاروں کے خلاف انکوائری کی جارہی ہے۔