14 جون 2011
وقت اشاعت: 5:45
کراچی:اورنگی میں دو گروپوں میں فائرنگ، 4 افراد ہلاک، 7زخمی
اے آر وائی - کراچی : کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں دو گروہوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں چار افراد ہلاک ہوگئے جبکہ سات افراد زخمی ہوئے۔
اورنگی ٹاؤن قصبہ موڑ کے قریب فائرنگ کا سلسلہ دوپہر کے وقت اچانک شروع ہوا، جس میں دو افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے۔ دو گروہوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے کا سلسلہ جاری رہا۔
قصبہ اور علی گڑھ کالونی میں فائرنگ سے مزید دو افراد جاں بحق ہوگئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق پولیس کی اضافی نفری طلب کی گئی تاہم ڈی آئی جی کے مصروف ہونے کی وجہ سے فوری پولیس نفری نہیں مل سکی۔ فائرنگ کے بعد اورنگی ٹاؤن میں کشیدگی ہے ، دکانیں بند ہیں اور لوگ گھروں میں محصور ہیں۔