14 جون 2011
وقت اشاعت: 5:45
کراچی فائرنگ،چوبیس گھنٹے میں 10 افراد ہلاک
اے آر وائی - کراچی : کراچی کے مختلف علاقوں میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران فائرنگ کے واقعات میں دس افراد ہلاک ہوگئے۔ اورنگی ٹاؤن میں فائرنگ کے واقعات میں چھ افراد جاں بحق اور گیارہ زخمی ہوئے۔
فائرنگ کے واقعات اورنگی ٹاؤن کے علاقے بخاری کالونی، قصبہ کالونی اور کٹی پہاڑی کے اطراف پیش آئے۔ فائرنگ کے نتیجے میں شفیق احمد قریشی، اکبر سلطان اور فضل محمد موقع پر جاں بحق ہوگئے۔
فائرنگ کے نتیجے میں عبدالغفور، عدیل، فیض محمد اور ایک نامعلوم شخص بھی جاں بحق ہوا۔ اورنگی ٹاؤن کے ایس پی خرم وارث کا دعوٰی ہے کہ اورنگی ٹاؤن میں حالات پر قابو پالیا گیا ہے۔ عزیز آباد کے علاقے حسین آباد میں موٹر سائیکل سواروں نے اسٹیٹ ایجنسی پر فائرنگ کرکے رضوان میمن کو ہلاک کردیا۔