تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
14 جون 2011
وقت اشاعت: 10:59

کوئٹہ: ینگ ڈاکٹرز کے خلاف پولیس کی کارروائی، 40 گرفتار

اے آر وائی - کوئٹہ : کوئٹہ میں احتجاج کرنے والے ینگ ڈاکٹرز پر پولیس نے فائرنگ اور شیلنگ کرتے ہوئے چالیس ڈاکٹرز کو گرفتار کرلیا۔ فائرنگ اور شیلنگ سے سات ڈاکٹرز زخمی بھی ہوگئے۔



ینگ ڈاکٹرز نے اپنے مطالبات کے حق میں گورنر اور وزیر اعلی ہاؤس جانے کی کوشش کی تو پولیس نے پرنس روڈ پر واقع افغان قونصلیٹ کے قریب ان پر فائرنگ اور شیلنگ کردی۔ پولیس نے اس دوران احتجاج کرنے والے چالیس ڈاکٹرز کو گرفتار کرلیا جبکہ فائرنگ اور شیلنگ سے سات ڈاکٹرز زخمی بھی ہوگئے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.